ایمیزون نے  چین میں ای کامرس تر بیتی مر کز کا آغاز کر دیا

556

ہانگ ژو: ایمیزون گلوبل سیلنگ نے چین کے مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے دارالحکومت ہانگ ژو میں اپنے ایشیا بحرالکاہل فروخت کنندہ تربیتی مرکز کے آغاز کا اعلان کیا ہے،  یہ ایمیزون گلوبل سیلنگ کا دنیا کا پہلا جامع فروخت کنندہ تربیتی مرکز ہے۔

ایمیزون گلوبل سیلنگ نے کہا کہ چین میں یہ مرکز پیشہ ورانہ، بین الاقوامی اور جا مع سرحد پار ای کامرس ٹیلنٹ کی افزائش کے لئے ایک اہم بنیاد بن جائے گا۔یہ کمپنی کے موجودہ فروخت کنندہ تر بیتی مرکز اور میکانزم کو چار حصوں میں اپ گریڈ کرے گا، جس میں تربیتی پروگرام، کورس کا مواد، ٹیلنٹ کمیونٹی اور اختراعی انکیوبیشن شامل ہے۔

اعداد و شمار  کے مطا بق 2022 میں  ہانگ ژو کراس بارڈر ای کامرس جامع پائلٹ زون سے سرحد پار ای کامرس برآمدات کی مجموعی مالیت 101.3 ارب یوآن(تقریبا 14.73 ارب امریکی ڈالرز) تھی ، جس میں  گزشتہ سال کی نسبت 18.75 فیصد اضافہ ہوا۔ ہانگ ژو میں سرحد پار ای کامرس فروخت کرنے والوں کی تعداد  1 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

ایمیزون کی نائب صدر اور ایشیا گلوبل سیلنگ کی سربراہ سنڈی تائی نے کہا کہ سرحد پار ای کامرس کی پائیدار ترقی تیزی سے چین اور ایشیا بحر الکاہل خطے میں غیر ملکی تجارت اور ڈیجیٹل معیشت کا انجن بن رہی ہے۔

ایمیزون کے مطابق  ایمیزون گلوبل سیلنگ کی جا نب سے پانچ سال قبل چین میں اپنا آفیشل سیلر ایجوکیشن پروگرام شروع کر نے کے بعد سے 1 کروڑ سے زائد افراد متعلقہ کورسز میں حصہ لے چکے ہیں۔