سندھ تعلیمی بورڈز کو آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دیدی گئی

599
announced the results

کراچی:سندھ کے تعلیمی بورڈز کے امتحانی نظام کو کرپشن سے پاک کرنے کے لیے مرحلہ وار آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دیدی گئی۔

سندھ کے تعلیمی بورڈز میں مرحلہ وار آؤٹ سورس کرنے کا اطلاق نویں اور گیارویں کے امتحانات سے ہوگا جب کہ دسویں اور بارہویں کے امتحانات پرانے نظام کے تحت ہوں گے۔

آؤٹ سورس کرنے کے لیے ٹینڈر محکمہ بورڈز و جامعات خود کرے اس بات کا فیصلہ منگل کو سندھ کے چیئرمین تعلیمی بورڈز کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت محکمہ بورڈز و جامعات کے وزیر اسماعیل راہو نے کی۔

اجلاس میں طے کیا گیا ہے کہ ہر بورڈ کے اختیار میں ہوگا کہ وہ کیا چیز پہلے آؤٹ سورس کرے گا، آٹ سورس پیپر سیٹنگ، امتحانات کا انعقاد، ای مارکنگ اور نتائج پر محیط ہوگا۔