اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک الائنس کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے بنائے ہوئے قوانین کا احترام نہ کرنا پارلیمنٹ اور قوم کی توہین ہے۔
حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے، اس کی سپرمیسی کو تسلیم کرنا ہوگا، قانون سازی میں پارلیمنٹ پر کوئی قدغن نہیں لگایا جا سکتا، پارلیمنٹ آئین کا خالق ہے، تمام ادارے عدلیہ سمیت پارلیمنٹ کی مرہون منت ہیں۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔
ان کا کہنا تھاکہ پارلیمنٹ کا فیصلہ قوم کا فیصلہ ہوتا ہے جس کو بلڈوز نہیں کیا جا سکتا، پارلیمنٹ جب بھی ضرورت محسوس کرے قانون سازی اس کا استحقاق ہے، جس ادارے نے ملک کو آئین دیا ہے تمام اداروں کو اس کے سامنے سرنگوں ہونا ضروری ہے۔