کورونا وائرس، ملک بھر میں 50نئے کیسز رپورٹ

456

اسلام آباد:مہلک عالمی وبا کورونا وائر س کے باعث ملک بھر میں 50نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔

قومی ادارہ برائے صحت(این آئی ایچ ) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 50 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔گزشتہ روز کورونا کے 2 ہزار 818 ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد مثبت کیسز کی شرح 1.77 فیصد رہی۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے کوئی موت نہیں ہوئی۔