برازیل:طوفانی بارشیں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، 6افراد ہلاک

310

 برازیلیا:برازیل کے شمالی صوبوں میں موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حالیہ ایک ہفتے سے جاری طوفانی بارشوں سے متاثرہ صوبوں ایکر، آمازوناس، پارا، رونڈونیا، ٹوکانٹنس اور ماران ہووا  کے بعض شہروں میں ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں اس وقت تک  6افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور متاثرین کی تعداد  50 ہزار سے زیادہ ہے۔

برازیل  کے محکمہ موسمیات  نے بارشیں جاری رہنے ا ور شدید درجے کے طوفان کی وارننگ دی ہے،محکمہ سول ڈیفنس کے مطابق قدرتی آفت کی وجہ سے 2ہزار 500افراد اپنا گھربار ترک کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں اور خاص طور پرصوبہ ایکر میں ہنگامی امداد پہنچانے کی ضرورت ہے،متاثرہ علاقوں میں امدادی کام جاری ہیں۔