آسٹریلیا میں لاکھوں مچھلیوں کی ہلاکت کی وجہ سامنے آ گئی

1039

میلبورن: آسٹریلیا میں لاکھوں مچھلیوں کے مرجانے کی وجہ سامنے آ گئی۔

خبر رساں اداروں کے مطابق آسٹریلیا میں ہیٹ ویو سے کئی لاکھ مچھلیاں مر گئیں اور بعد ازاں دریا کی سطح اور کنارے پر آگئیں۔ حکام کے اس سلسلے میں ماہرین کی مدد سے وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مقامی افراد کے مطابق مردہ مچھلیوں کی بو کے باعث وہاں رکنا محال ہوچکا ہے۔ یہ مچھلیاں آسٹریلیا کے مغربی شہر کے قریب بہنے والے مشہور ڈارلنگ باکا دریا میں ہلاک ہوئی ہیں۔

ابتدائی تحقیق کے مطابق گرمی کی شدید لہر اور آکسیجن میں کمی کو اس کی وجہ قرار دیا جارہا ہے۔ دریا ایک شہر میننڈی کےپاس سے گزرتا ہے میں اب کوڈ مچھلیوں کی لاشوں کا ڈھیر لگاہوا ہے۔ سب سے ہولناک بات یہ ہے کہ اس دریا کا پانی بڑی تعداد میں گھروں کو فراہم کیا جاتا ہے۔

ماہرین کےمطابق دریا میں سیلاب آیا تھا اور اس کا پانی پیچھے ہٹنے سے بھی مچھلیوں کی اموات ہوئی ہیں، تاہم گرمی کی شدت میں دریا میں آکسیجن کم ہوگئی اور اس سے یہ سانحہ رونما ہوا ہے۔ پولیس اور دیگر اداروں نے مچھلیوں کی صفائی کی مہم شروع کردی ہے۔گزشتہ ماہ کے آخر میں بھی اسی دریا میں ہزاروں مچھلیاں مرچکی ہیں۔