ظل شاہ قتل کیس: 5ملزمان  14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

844

لاہور:  انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج نے ظل شاہ قتل کیس کی سماعت کی، جس میں تفتیشی افسر عدنان بخاری نے 5 ملزمان کو پیش کیا اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

تفتیشی افسر نے کہا ملزمان نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو دفعہ 164 کے بیان میں اپنے  جرم کا اعتراف کیا کہ ان کی گاڑی کی ٹکر سے علی بلال عرف ضلے شاہ کی موت ہوئی۔

عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کر لی اور ملزمان کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ گرفتار ملزمان میں راجہ شکیل، محمد جہانگزیب، عمر فرید، محسن شاہ اور اشتیاق شامل ہیں ملزمان کی جانب سے صدر لاہور بار رانا انتظار ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے اور جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔

ملزمان کیخلاف تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ ملزمان پر پی ٹی آئی کارکن علی بلال عرف ظل شاہ قتل کے قتل کا الزام ہے۔ ملزمان نے مردہ حالت میں ظل شاہ کو ہسپتال پہنچایا اور وہاں سے فرار ہو گئے۔