گرفتاری مولانا ہدایت الرحمان بلوچ  کو عوامی جدوجہد سے نہیں ر وک سکتی، بشیر ماندائی

566
towards ruin

کوئٹہ: نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان بشیر احمدماندائی نے کہاکہ حکومت نے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو رہانہ کیا تو بلوچستان وملک بھر میں بھر پور احتجاج کیا جائیگا جھوٹے مقدمات،گرفتاری تشدداور بے بنیادجھوٹے پروپیگنڈے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ وعوامی حقوق کی جدوجہد سے نہیں روک سکتے۔

انہوں نے کہا کہ مولاناہدایت الرحمان بلوچ پرجھوٹے مقدمات ،گرفتاری کے خلاف اور مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی رہائی کیلئے 19مارچ کوگوادر میں حق دوخواتین ریلی و احتجاج کیا جائیگا اس کے بعد ہر طرف دھرنے ،ریلیاں اورعوامی احتجا ج دوبارہ منظم کریں گے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈیرہ مرادجمالی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو 2 ماہ سے بلاوجہ جھوٹے مقدمات ،الزامات میں قیدکرنا بدترین ظلم وجبر ہے۔ حکومت مولانا ہدایت الرحمان بلوچ پربننے جھوٹے مقدمات ختم کرکے انہیں فوری طور رہا کیا جائے دو ماہ سے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ بلاوجہ ،مخالف سیاسی پارٹی،اسٹبلشمنٹ کی ایماء پرقید کیا گیا ہے ۔

مولانا ہدایت الرحمان بلوچ پر نارواجھوٹے مقدمات کے خاتمے ،گوادر حق دوتحریک کے تسلیم شدہ مطالبات منوانے ،مولاناکی رہائی کیلئے عدالت کے اندراورباہر بھرپور تحریک چلائیں گے۔