کوئلے کی کان کا حادثہ، ریسکیوآپریشن مکمل، 6 مزدور جاں بحق

563
rescue operation

بلوچستان کے ضلع ہرنائی کی تحصیل شاہرگ میں کوئلے کی کان میں حادثے کے نتیجے میں 6 کان کن جاں بحق ہوگئے جبکہ 4 کان کنوں کو بحفاظت نکال لیا گیا، ریسکیو ٹیموں نے 27 گھنٹے طویل امدادی آپریشن مکمل کرلیا۔

چیف انسپکٹر مائنز عبدالغنی نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہرنائی کی تحصیل شاہرگ کی ایک کوئلے کی کان میں گزشتہ روز زہریلی گیس بھر جانے کے باعث زود دار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں کان کا ایک حصہ بیٹھ گیا اور سینکڑوں فٹ گہرائی میں کام میں مصروف کان کن وہاں پھنس گئے۔

انہوں نے بتایا کہ واقعے کے بعد کان میں پھنسے مزدوروں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا، اس دوران کان سے 6 افراد کی لاشیں نکالی گئیں ہیں۔ 27 گھنٹے بعد ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا، 4 افراد کو بحفاظت کان سے نکال لیا گیا۔ کان 2 سال سے بند تھی، واقعے کی انکوائری شروع کردی گئی ہے، ذمہ دار افراد کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ز