کے پی کے میں ضمنی الیکشن کا شیڈول معطل

361
polling stations

پشاور: ہائیکورٹ نے خیبرپختونخواہ میں قومی اسمبلی کی نشستوں پر ہونے والی ضمنی الیکشن ملتوی کردیے۔

پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کیایم این ایزکے استعفوں کی منظوری کے خلاف اور ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کے کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا۔

عدالت نے صوبے میں قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات ملتوی کردیے اور ساتھ ہی 16، 19مارچ کو ہونے والے ضمنی انتخابات کا الیکشن شیڈول معطل کردیا،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 7 مارچ تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کی 24قومی نشستوں پر ضمنی انتخابت ہونے تھے۔