امریکااور سان فرانسسکو میں سرد موسم کا نیا ریکارڈ بننے کا امکان

346
امریکااور سان فرانسسکو میں سرد موسم کا نیا ریکارڈ بننے کا امکان

سان فرانسسکو:امریکی شہر سان فرانسسکو میں برفانی طوفان کے نتیجے میں سرد موسم کا نیا ریکارڈ بننے کا امکان ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے مطابق امریکا کی ریاست کیلی فورنیا کے کچھ حصے برفانی طوفان کی زد میں ہیں، لاس اینجلس میں بلند مقامات پر برفباری اور دیگر حصوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا، لاس اینجلس میں برفانی طوفان سے ہزاروں گھر بجلی سے محروم

لاس اینجلس میں کئی اہم شاہراہیں پانی میں ڈوبنے یا برف باری کے باعث بند ہیں جبکہ تقریبا 85 ہزار گھروں اور کاروباری مراکز کی بجلی منقطع ہے۔ سیکرامنٹو کے رہائشیوں کو بدھ تک غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کیلیفورنیا میں آئندہ 24گھنٹے کے دوران طوفان کے نئے سسٹم سے  80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔