امریکا، لاس اینجلس میں برفانی طوفان سے ہزاروں گھر بجلی سے محروم

243

 لاس اینجلس:امریکا  کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں برفانی طوفان کے باعث ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔ خبرایجنسی کے مطابق لاس اینجلس میں بلند مقامات پربرفباری ریکارڈ کی گئی  ہے جب کہ دیگر حصوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ 

بارش کے باعث لاس اینجلس میں کئی اہم شاہراہیں پانی میں ڈوبنے اور کہیں برف باری کے باعث بند ہوگئی ہیں۔ برفانی طوفان اور بارشوں کی وجہ سے لاس اینجلس میں تقریبا 85 ہزار گھروں اورکاروباری مراکز کی بجلی منقطع ہوگئی ہے۔ 

خبرایجنسی کے مطابق سان فرانسسکو میں برفانی طوفان کینتیجے میں سرد موسم کا نیا ریکارڈ بننیکا امکان ہے، سیکرامنٹو کے رہائشیوں کو بدھ تک غیرضروری سفر سیگریز کرنیکی ہدایت کی گئی ہے جب کہ کیلی فورنیا میں طوفان کے نئے سسٹم سے آج 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔