سونے کی عالمی قیمت میں کمی کے باوجود پاکستان میں مہنگا

405
Gold Price

 کراچی: سونے کی عالمی قیمت میں کمی کے باوجودد ملکی سطح پر سونے کے نرخ میں اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 14 ڈالر کی کمی سے 1826 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے باوجود ملکی سطح پر سونے کے نرخ بڑھے ہیں۔

ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 96 ہزار 100 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے بڑھ کر  ایک  لاکھ 68 ہزار 124 روپے کی سطح پر آگئی۔