جامعہ کراچی؛ ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل کے نتائج کا اعلان

461

کراچی: جامعہ کراچی کے ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات برائے 2022 ء کے نتائج کا اعلان ہوگیا۔

ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفرحسین کے مطابق ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات برائے 2022 ء کے نتائج کا اعلان کردیاگیاہے۔

نتائج کے مطابق امتحانات میں 31 طلبہ شریک ہوئے،15 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جب کہ 16 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 48.39 فیصدرہا۔