بغاوت پراکسانے کا کیس، شہبازگل کی بریت کی درخواست مسترد

469

اسلام آباد: اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما شہبازگل کی بریت کی درخواست مسترد کرکے فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کردیا۔

مزید پڑھیں: شہباز گل کو بغاوت، ریاستی اداروں کیخلاف اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا،رانا ثنااللہ

اسلام آباد کی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے شہباز گل کی بغاوت پر اکسانے کے کیس سے بریت کی درخواست مسترد کردی ہے۔

شہباز گل نے فرد جرم عائد ہونے سے پہلے درخواست بریت دائر کی تھی تاہم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے درخواست پر فیصلہ سنادیا ہے اور اپنے حکم میں کہا ہے کہ شہباز گل پر 27 فروری کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔