جیل بھرو تحریک میں سب سے پہلی گرفتاری میری ہوگی، عمران خان

379
arrest

لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک میں خود گرفتاری دوں گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مکمل صحت یاب ہونے میں دو ہفتے لگیں گے، صحت یاب ہوکر جیل بھرو تحریک کی خود قیادت کروں گا ۔یہ بات انہوں نے غیرملکی میڈیا نمائندوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ان کا کہنا تھا کہ مائنس عمران خان پالیسی چل رہی ہے، جنرل باجوہ کو پہچاننے میں غلطی ہوئی ، جنرل باجوہ کو ایکسٹیشن دینا زندگی کی سب سے بڑی غلطی ہے

عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ امریکا میں میرے خلاف لابنگ کرتے تھے، رجیم چینج کو پہلی بار عوام نے قبول نہیں کیا۔ نوازشریف سے کوئی رابطہ نہیں، وہ چاہتا ہے عمران خان نااہل ہو، نوازشریف کو واپس لانے کیلئے مجھے نااہل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ مریم نواز پتا نہیں کون سی سرجری کروانے گئی جو صرف دو ملکوں میں ہی ہوتی ہے، یہ خود بیرون ملک علاج کرواتے ہیں اور پاکستان میں صحت کارڈ کو بھی بند کردیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو امریکا میں ناشتہ تو کرسکتا ہے مگر امن کی خاطر افغانستان نہیں جارہا ۔ ٹیریان کیس میں لارجر بنچ کا بننا میرے لئے اچھا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ کسی ایک آدمی کا نام نہیں ہے، ابھی تک کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہے، اگر کوئی آیا تو ضرور بتاؤں گا۔ آئینی طور پر الیکشن 90دن میں ہونا لازمی ہے۔ متعلقہ اداروں کو اس پر عملدرآمد کرنا چاہیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 25مئی واقعے میں ملوث لوگوں کو پنجاب میں تعینات کیا جارہا ہے، لگتا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوگی ۔افغانستان میں طالبان حکومت پاکستان مخالف نہیں،ہم دہشتگردی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ اے پی سی میں شرکت کیلئے سوچ بچار کررہے ہیں،دنیا بھر میں دہشتگردی ہوتی ہے لیکن اے پی سی کا نام نہیں سنا۔ یہ میرے ہاتھ پیر باندھ کر الیکشن میں جانا چاہتے ہیں۔

کیا وجہ کوئی بتائے گا کہ ہر چیز اتنی مہنگی کیوں ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس آئی ایم ایف سے ڈیل کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔ کشمیر کا اصل اسٹیٹس بحال ہونے تک ہندوستان سے بات نہیں ہونی چاہیئے۔حکومت توشہ خانہ میں پھنس گئی ہے، عدالت نے توشہ خانہ کی تفصیل مانگی جو ابھی تک نہیں دی گئی۔ جیل بھرو تحریک میں خود گرفتاری دوں گا، مکمل صحت یاب ہونے میں دو ہفتے لگیں گے، صحت یاب ہوکر جیل بھرو تحریک کی خود قیادت کروں گا ۔