اسرائیلی حکام کابیت لحم میں سیکڑوں دونم اراضی پرقبضے کا منصوبہ

263

بیت لحم:قابض اسرائیلی حکام نے بیت لحم میں سیکڑوں دونم اراضی پرقبضے کامنصوبے بنالیا۔

غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں فلسطینی شہریوں نے بتایا کہ انہیں اسرائیلی فوج کی طرف سے نوٹس جاری کئے گئے ہیں جن میں کہاگیا کہ ان کی سیکڑوں ایکڑ زرعی اراضی پر قبضے کا منصوبہ بنایا گیا۔ انہیں اراضی خالی کرنا ہوگی۔

بیت لحم میں سیٹلمنٹ اینڈ وال ریزسٹنس کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر حسن بریجیہ نے بتایا کہ قابض حکام نے نعلین قصبے اور الجبہ گائوں سے 490دونم اراضی ضبط کرنے کے نوٹس جاری کئے۔ 

انہوں نے کہا کہ شہریوں کی زمینوں پر تعمیر کردہ “گوش عتزیون” سیٹلمنٹ کمپلیکس کے اندر “ایلون شوٹ” اور “گیواوٹ” کی بستیوں کی توسیع کے لئے مزید اراضی پرقبضے کا منصوبہ بنایا گیا۔