چین کی جانب سے ترکیہ اور شام کے لیے ہنگامی امداد روانہ

517
چین کی جانب سے ترکیہ اور شام کے لیے ہنگامی امداد روانہ

بیجنگ : چین کی بین الاقوامی ترقیاتی تعاون  ایجنسی کے نائب سربراہ دنگ بو چھنگ نے چائنا میڈیا گروپ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چینی حکومت نے  ترکیہ اور شام کو امداد فراہم کرنے کے لییفوری طور پر ہنگامی امدادی نظام کا آغاز کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: شام میں زلزلہ، ملبے تلے دبی خاتون بیٹے کو جنم دینے کے بعد دم توڑ گئی

پہلی کھیپ میں ترکیہ کو چار کروڑ یوان مالیت کی امداد فراہم کی جائے گی ،جس میں ہیوی سٹی ریسکیو ٹیم،طبی ٹیم اور فوری ضرورت کا امدادی سازوسامان شامل ہیں۔اس کیساتھ چین کے مختلف طبقہ ہائے زندگی بھی ترکیہ اور شام کو مدد فراہم کررہے ہیں،ریڈ کراس سوسائٹی آف چائنا نے بالترتیب ترکیہ اور شام کو 200000 امریکی ڈالر کی امداد فراہم کی ہے۔

ترکیہ میں مقیم چینیوں نے بھی اپنی مدد آپ کے تحت آفات سے نمٹنے کے سامان کا  انتظام کیا ہے،  خیمے، سلیپنگ بیگز اور کمبل وغیرہ پر مشتمل اس سامان کی پہلی کھیپ 7 فروری  کو ترکیہ  کے متعلقہ محکموں تک پہنچا دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ،چین کی پہلی سوشل ریسکیو فورس 7 فروری کی صبح ترکیہ میں زلزلے کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقے کے لئے روانہ ہوئی۔چینی حکومت  صورتحال اور حقیقی ضروریات کو دیکھتے ہوئے اپنی صلاحیت کے مطابق ترکیہ اور شام کو مدد فراہم کرتی رہے گی۔