پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید 30روپے لیٹر اضافے کا امکان

1078

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک بار پھر پٹرول بم گرانے کی تیاری شروع کردی اور ممکنہ طور پر اب کی بار بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 30روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا جائے گا۔

ایک نجی ٹی وی کے مطابق حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات پر 17فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حکومت کی طرف سے چند روز قبل ہی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35روپے فی لیٹر تک کا ہوشربا اضافہ کیا گیا تھا۔

کہا جا رہا ہے کہ آئی ایم ایف کے پروگرام کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے آئی ایم ایف کے مطالبے پر ایک بار پھر اضافہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ حالیہ اضافے کے بعد پٹرول کی قیمت 249روپے 80پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت262روپے 80پیسے فی لیٹر ہو چکی ہے۔