واشنگٹن; نہانے کے لیے چور گھر میں داخل ہوگیا

522

امریکہ:واشنگٹن میں گھر میں گھسنے والے چور کی چوری نہیں بلکہ چوری کی وجہ خبر اور حیرانی کا باعث بن گئی۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاتون نے گھر واپسی پر دیکھا کہ ایک نامعلوم شخص کھڑکی توڑ کر اس کے گھر میں داخل ہوا جس کے بعد اس نے پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس کے مطابق جب اہلکار گھر پہنچے تو چور کو گھر سے باہر آنے کو کہا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ گھر کی تلاشی کے دوران چور باتھ روم میں نہانے کے بعد آرام کرتا پایا گیا،چور کے کپڑے گیلے تھے اور باتھ ٹب بھی پانی سے بھرا ہوا تھا،27 سالہ چور نے پولیس کو اپنی کارروائی کے بارے میں کچھ نہیں بتایا اور نہ ہی اس کی شناخت ظاہر کی جا رہی ہے۔