زرمبادلہ ذخائر میں 59 کروڑ ڈالر کی کمی: 10 سال کی نچلی ترین سطح پر آ گئے

584
Dollar more expensive
Dollar more expensive against rupee in interbank

اسلام آباد: ملکی زرمبادلہ میں 59 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد یہ 10 سال کی نچلی ترین سطح پر آ گئے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے سبب ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 59 کروڑ ڈالر کمی سے 3 ارب 8 کروڑ ڈالر کی 10 سال کی کم ترین سطح پر آگئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 59 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 3 ارب 8 کروڑ 62 لاکھ ڈالر کی کم ترین سطح پر آگئے۔

ملک کے مجموعی ذخائر کی مالیت اس وقت 8 ارب 74 کروڑ 17 لاکھ ڈالرز ہے، کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 65 کروڑ 55 لاکھ ڈالرز موجود ہیں، مرکزی بینک نے گزشتہ ہفتہ بیرونی قرضوں کی مد میں 59 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کی بھاری ادائیگیاں کیں۔