ملکی برآمدات میں 7 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ

633
exports

اسلام آباد: روان مالی سال کے پہلے7ماہ کے تجارتی اعدادوشمار کے مطابق ملکی برآمدات میں 7.16فیصد کمی ہوئی ہے۔

ادارہ شماریات کے رپورٹ کے مطابق جولائی تا جنوری 7 ماہ کے عرصے میں ملکی برآمدات7.16 فیصد کمی سے16 ارب46 کروڑ ڈالرز رہیں۔ دسمبر کی نسبت جنوری میں ملکی برآمدات4.31فیصد کمی سے2 ارب21کروڑ ڈالرز رہیں۔ جنوری2022کے مقابلے گزشتہ ماہ برآمدات میں15.42 فیصد کمی آئی ہے۔ جبکہ اسی عرصے کے دوران درآمدات کا حجم22.53 فیصد کمی سے 36ارب 10کروڑ ڈالرز رہا۔

دوسری جانب پہلے7ماہ میں تجارتی خسارے میں32فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔ جولائی تاجنوری تجارتی خسارہ 19ارب 63 کروڑڈالرز پر آگیا جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں تجارتی خسارے کا حجم28 ارب85کروڑ ڈالرز تھا۔