غیرت کے نام پر 10 سالہ بیٹے کے ہاتھوں ماں قتل

717

گوجرانوالا: پنجاب میں غیرت کے نام پر 10 سالہ بیٹے نے اپنی ماں کو قتل کردیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افسوس ناک واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں پیش آیا، جہاں 10 سالہ بچے نے غیرت کے نام پر اپنی ماں کو گولی مار کر قتل کردیا۔

پولیس کا واقعے سے  متعلق کہنا ہے کہ 10 سالہ بچہ برقعہ پہن کر گلی میں آیا اور پیچھا کرتے ہوئے اپنی ماں کو فائرنگ کا نشانہ بنا دیا۔ فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہ گیر خاتون بھی زخمی ہو گئی، جسے مقامی اسپتال میں طبی امداد کے لیے لے جایا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتولہ خاتون نادیہ نے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کر رکھا تھا، جس پر سجاول نامی 10 سالہ بیٹے نے غیرت کے نام پر اپنی ماں کو قتل کیا۔ بچے نے پولیس پر بھی فائرنگ کی، تاہم اہل کار محفوظ رہے۔ پولیس نے بچے کو گرفتار اور اسلحہ برآمد کرکے واقعے سے متعلق تفتیش شروع کردی ہے۔