چین کے سامنے بھارتی فوج پسپا، درجنوں چیک پوسٹس گنوا دی

412
check posts

نئی دہلی: چین سے ملحقہ علاقے لداخ کے ایک اعلی پولیس افسر پی ڈی نتیا نے اپنی رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ بھارت نے علاقے میں 65 میں سے 26 چیک پوسٹس کھودی ہیں۔

روپوٹ کے مطابق ہر روز بڑھکیں مارنے والی بھارتی فوج چین سے ملحقہ کئی سرحدی علاقوں میں پسپاہوگئی ہے اور اس کی تاویل یہ گھڑی جارہی ہے کہ اس سے انہوں نے بھارتی سرزمین نہیں کھوئی۔

لداخ کے مرکزی شہر لیہہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ پی ڈی نتیا نے اپنی یہ رپورٹ نئی دہلی میں ملک کے اعلی پولیس افسران کی سالانہ کانفرنس میں پیش کی تھی، اس کانفرنس میں وزیر اعظم نریندرا مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے شرکت کی تھی۔اس رپورٹ کے منظر عام پر آنے سے ایک ماہ قبل ہی بھارت نے چین پر الزام لگایا تھا کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان تسلیم شدہ سرحد کو تبدیل کررہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت درہ قراقرم سے چھمور تک 65 چیک پوسٹس ہیں، جن کی باقاعدگی سے نگرانی کی جاتی رہی ہے لیکن اب ان 65 میں سے 26 چیک پوسٹس پر ہماری موجودگی نہیں رہی۔ اس کی وجہ وہاں تعینات بی ایس ایف (بارڈر سیکیورٹی فورس) کا گشت نہ کرنا ہے۔