ڈی آئی خان ،پولیس کی کارروائی ،2کلو گرام چرس برآمد

439

ڈیرہ اسماعیل خان:میں کڑی خیسور پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف  کارروائی میں2کلو گرام چرس برآمد کرلی اور1ملزم گرفتار کر لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق تھانہ کڑی خیسور پولیس نے زیر قیادت ڈی ایس پی پہاڑپور سرکل محمد عمران کنڈی ہمراہ ایس ایچ او آفتاب عالم خان نے منشیات فروش کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر بدنام منشیات فروش محبوب چن عرف بوبا ولد مظہر حسین قریشی سکنہ رحمان والی کو حسب ضابطہ گرفتار کرتے ہوئے ملزم کے قبضہ سے 2پیکٹ چرس برآمد کرلی جو ڈیجیٹل سکیل کے ذریعے دونوں پیکٹوں کا وزن کرنے پر 2000 گرام (2کلو گرام)اتری جس کے بعد پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے ملزم پابند سلاسل کردیا۔