عمران خان کی سیاست پر ریڈکراس لگ چکا ہے، حافظ حمد اللہ

360

اسلام آباد:پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ کل تک عمران خان اور پی ٹی آئی چیختے رہے استعفے منظور کئے جائیں جب اسپیکر نے استعفے منظور کرلیے تو کہتے ہیں منظور کیوں کئے؟کہا جارہا تھا شہباز شریف قبول نہیں تو قومی اسمبلی سے مستعفی ہوگئے اب کہہ رہے ہیں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض قبول نہیں ہم واپس آرہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار حافظ حمد اللہ نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا کہ ماضی کی طرح عمران خان نے تھوک کر چاٹنے کی روایت برقرار رکھی ہے ،عمران خان تحریک انصاف کا نہیں تھوک چاٹ پارٹی کا لیڈر ہے۔

 حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ کہا جارہا ہے کہ تمام خالی نشستوں پر عمران خان ہی الیکشن لڑینگے سوال یہ ہے کہ کیا پانچ مخصوص خواتین کی نشستوں پر بھی عمران خان الیکشن لڑینگے؟عمران خان کی سیاست پر ریڈکراس لگ چکا ہے وہ کبھی وزیراعظم نہیں بن سکیں گے،عمران خان کی مقبولیت اور بیانیے کی کراچی والوں نے بلدیاتی الیکشن میں دھلائی کردی ہے۔