عمران خان  اور فواد چودھری کے کے وارنٹ گرفتاری معطل

1421

راولپنڈی: عدالت نے عمران خان اور فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور سابق وفاقی وزیر کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے گئے۔

لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی  بینچ کے جسٹس صداقت علی خان نے عمران خان اور فواد چودھری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو نوٹس بھی جاری کردیا۔

دوران سماعت تحریک انصاف کی جانب سے فیصل چودھری اور علی بخاری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 17 جنوری کو حاضری کے لیےعمران خان اور فواد چودھری کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کر رکھے ہیں۔