غرب اردن میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید دو فلسطینی نوجوان شہید

606
غرب اردن میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید دو فلسطینی نوجوان شہید

مقبوضہ بیت المقدس :فلسطینی علاقوں بالخصوص مغربی کنارے میں جہاں تقریبا ایک سال سے تشدد میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے میں اسرائیلی فوج نے ایک تازہ کارروائی میں مزید دو فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ اسرائیلی فوج کی منظم چھاپہ مار کارروائی میں رواں سال کے پہلے دو ہفتوں میں اب تک ایک درجن فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

مذید پڑھیں: روس اور یوکرین مزید 40جنگی قیدیوں کے تبادلے پر متفق ہو گئے

میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں جبع کے مقام پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران تین فلسطینیوں کو شہید کردیا  جب کہ گذشتہ روز اسی علاقے میں مزید دو فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

ایک مختصر بیان میں اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے شمالی مغربی کنارے میں واقع اس چھوٹے سے قصبے کے قریب انسداد دہشت گردی آپریشن کیا جس کے دوران مشتبہ افراد نے ایک موبائل گاڑی سے (اسرائیلی) فوجیوں پر براہ راست گولیاں چلائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فوجیوں نے براہ راست فائرنگ کا جواب دیا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ شہید ہونے والے دو نوجوانوں کی شناخت 24 سالہ عزالدین بسام حمامرہ اور 23 سالہ امجد عدنان خلیلیہ کے نام سے کی گئی ہے۔وزارت صحت نے اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے تیسرے فلسطینی یزن سامر الجبعری کی شہادت بھی تصدیق کی۔ اسے چند روز قبل اسرائیلی فوج نے گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا تھا۔