اسٹریٹ کرائم کے سدباب کیلئے کراچی پولیس نے نئی حکمت عملی بنالی

291
اسٹریٹ کرائم کے سدباب کیلئے کراچی پولیس نے نئی حکمت عملی بنالی

کراچی:وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایات پر اسٹریٹ کرائم کے سدباب کیلئے پولیس نے نئی حکمت عملی بنالی ہے۔

پولیس ٹریننگ سینٹرز سے 3100اہلکار تینوں زون بھیج دیئے گئے ہیں،شاہد حیات پولیس ٹریننگ سینٹر سے ایک ہزار اہلکاروں کو سائوتھ زون بھیج دیا گیا، شاہد حیات پولیس ٹریننگ سینٹر سعید آباد سے 900 اہلکاروں کو ویسٹ زون بھیجا گیاجبکہ پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد سے 1200 پولیس اہلکاروں کو ایسٹ زون بھیجاگیاہے۔

پولیس حکام کے مطابق اہلکار علاقائی تھانے کی نگرانی میں حساس مقامات پر تعینات ہوں گے، اسٹریٹ کرائم کے سدباب کیلئے اہلکار 3 شفٹوں میں سڑکوں پر تعینات کیے جائیں گے۔

تینوں زونل ڈی آئی جیز کو نفری تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کے مطابق وزیراعلی سندھ کے سڑکوں پر نفری بڑھانے کے احکامات ہیں۔