پرویز الٰہی پنجاب اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ لیں گے، فواد چودھری

591

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی پنجاب اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت نے فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے ہمارا وفد جلد ہی پرویز الٰہی سے اس سلسلے میں ملاقات کرے اور اس حوالے سے تاریخ طے کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت دہشت گردی کی زد میں ہے جب کہ ہمارے دور میں دہشت گردی تقریباً ختم ہو چکی تھی۔ خارجہ پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ تعلقات کو خراب کیا گیا ہے۔ اس کی قیمت پاکستان کو چکانا ہوگی۔بلاول نے خارجہ پالیسی کا بیڑہ غرق کردیا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ کابینہ کی ترجیح مقدمات کے خاتمے پر ہے۔ ملک میں جب تک انتخابات نہیں ہوں گے، تب تک استحکام نہیں آ سکتا۔

چودھری شجاعت کے ساتھ وزیراعظم کی ملاقاتوں سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چودھری شجاعت بزرگ آدمی ہیں، شہباز شریف کو ان سےملنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا بلکہ یہ صورت حال ہمارے لیے فائدہ مند ہوگی۔