ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 3ہزار روپے سستا ہو گیا

319
Gold Price

کراچی:ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 3ہزار روپے سستا ہو گیا۔

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں3350روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

 جس سے فی تولہ سونا1لاکھ77ہزار300روپے کا ہو گیا اسی طرح2872روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ52ہزار6روپے پر آ گئی جبکہ فی اونس سونا18ڈالر کی کمی سے1797ڈالر ہو گیا۔