جامعہ کراچی: اوپن میرٹ کی نشستوں پر  فارم جمع کرانے کی تاریخ میں دو دن کی توسیع

497

کراچی:انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق  اوپن میرٹ اور مخصوص نشستوں (Reserved Seats )کی بنیاد  پر ہونے والے داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں دو دن کی توسیع کردی گئی ہے۔

داخلہ فارم 23 دسمبر 2022 ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم ،فیس وائوچر اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے www.uokadmission.edu.pk پررابطہ کرسکتے ہیں،جہاں تمام معلومات موجودہیں۔

واضح  رہے کہ ایسے شعبہ جات جہاں داخلہ ٹیسٹ کا اطلاق ہوتاہے ،ان شعبہ جات میں مخصوص نشستوں پر داخلوں کا انتخاب صرف وہ ہی طلبہ کرسکتے ہیں جنہوں نے داخلہ ٹیسٹ والے شعبہ جات کا فارم جمع کرایا ہے اور داخلہ ٹیسٹ میں بھی شرکت کی ہے، داخلے پالیسی کے مطابق دیئے جائیں گے۔