ڈینگی سے رواں سال ملک بھر 142 افراد جاں بحق

522
dengue

کراچی: ملک بھر میں ڈینگی کے رواں سیزن کے دوران 77 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، سال 2022ء میں ڈینگی سے 142 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

وفاقی وزارت صحت کی جانب سے ڈینگی سے متعلق جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں ڈینگی کے رواں سیزن کے دوران 77 ہزار سے زائد کیسز اور 142 اموات رپورٹ ہوئی، سب سے زیادہ اموات سندھ میں 62 ریکارڈ کی گئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شہروں میں کراچی کا پہلا نمبر ہے جہاں سب سے زیادہ 49 افراد ڈینگی سے لقمۂ اجل بن گئے، پنجاب میں 50، خیبرپختونخوا میں 18، بلوچستان میں ایک، اسلام آباد میں ڈینگی کے 11 مریض انتقال کر گئے۔