پاکستان دنیا کی چھٹی بڑی معیشت بن سکتا ہے، امریکی بینک کی پیشگوئی

494
economy

واشنگٹن: امریکی سرمایہ کاری بینک گولڈ مین ساکس نے پیش گوئی کی ہے کہ 2075 تک پاکستان دنیا کی چھٹی بڑی معیشت بن سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سرمایہ کاری بینک گولڈ مین ساکس نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کے معاشی مستقبل کی پیشگوئی کی ہے۔ 2075 تک پاکستان کی مجموعی داخلی پیداوار 12.7 کھرب ڈالر ہوجائے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موزوں پالیسیاں اور ادارے قائم ہوئے تو 2075 تک پاکستان دنیا کی چھٹی بڑی معیشت ہوگی، 2075 تک دنیا کی 5 سب سے بڑی معیشتیں چین، بھارت، امریکا، انڈونیشیا اور نائیجیریا ہوں گی۔

رپورٹ میں پاکستان کی معاشی ترقی کا تخمینہ آبادی میں اضافے کی بنیاد پر لگایا گیا ہے۔