موٹروے کرپشن اسکینڈل میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی بھی ملوث ہے، مرتضی وہاب

284
Sindh government

کراچی:ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے الزام عائد کیا ہے کہ سکھر حیدرآباد موٹر وے ایم 6 منصوبے میں کرپشن کے معاملے میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی بھی ملوث ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سکھرحیدرآباد ایم 6 مٹیاری موٹروے کرپشن کی انکوائری کے لیے 3 افسران پر مبنی جے آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے۔ 17 نومبر کو مٹیاری میں مقدمہ درج ہوا، ڈپٹی کمشنر مٹیاری کو گرفتارکرکے 42 کروڑ روپے برآمد کرلیے ہیں۔

مرتضی وہاب  نے کہاکہ تحقیقات ہوئیں تو نوشیروفیروز میں بھی اسطرح کی خوردبرد کا انکشاف ہوا،وزیراعلی کی ہدایت پر ایک اور جے آئی ٹی تشکیل دی گئی اور 3روز قبل یہ رپورٹ بھی موصول ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں خوردبرد کے الزامات میں صداقت نظرآئی جس پرڈپٹی کمشنر نوشیرو فیروز کو عہدے سے ہٹا دیا گیا جو 18 نومبر کوملک سے فرار ہوگیا۔ ان کی گرفتاری کے لیے انٹرپول کے ذریعے ریڈ وارنٹ جاری کروائے جائیں گے اور پاکستان واپس لانے کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔