کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن پر اطلاع دیں، ڈی جی فوڈاتھارٹی

303
پنجاب فوڈاتھارٹی کی کارروائی معروف برانڈذکی جعلی بوتلیں بنانیوالا یونٹ گرفتار

لاہور:ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک نے کہا ہے کہ 5 ہزار لیٹر تیار جعلی دودھ تلف کر دیا ۔صحت دشمن عناصر کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا اورسکمڈ ملک پاؤڈر، مکسنگ مشین،پلاسٹک ممنوعہ ڈرم، کیمیکلز، گھی اور خالی گھی کے کین ضبط کر لیے گئے۔

 جعل ساز مافیا کے ٹھکانے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے نشانے پرکھڈیاں خاص قصور کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 5 ہزار لیٹر تیار جعلی دودھ تلف کر دیا،

صحت دشمن عناصر کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا اورسکمڈ ملک پاؤڈر، مکسنگ مشین،پلاسٹک ممنوعہ ڈرم، کیمیکلز، گھی اور خالی گھی کے کین ضبط کر لیے گئے۔

مدثر ریاض ملک کا مزید کہنا تھا کہ 5000 لیٹر جعلی دودھ گاڑی نمبری AJKB6519 اور DR8803 میں بھرا جا رہا تھا، ناقص گھی میں پاؤڈر اور کیمیکلز ڈال کر جعلی دودھ تیار کیا جا رہا تھا۔

انہوں نے مزید کہاکہ  جعلی دودھ بنانے والوں عناصر کا جڑ سے خاتمہ کرنے کے لیے عوام کا ساتھ انتہائی لازم ہے۔کسی بھی شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیلپ لائن1223پر اطلاع دیں۔عوام تک معیاری دودھ کی فراہمی کے لیے نیا نظام اور قوانین لا رہے ہیں۔شہریوں تک معیاری اور صحت بخش خوراک کی فراہمی ہمارا اولین فریضہ ہے۔