میٹرک بورڈ: ضمنی امتحانات کے ایڈمٹ کارڈ 2دسمبر سے جاری ہوں گے

453
announced the results

کراچی: میٹرک بورڈ کراچی کی جانب سے ضمنی انتخابات کے ایڈمٹ کارڈ 2 دسمبر سے جاری کیے جائیں گے۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ کی خصوصی ہدایات پر ناظم امتحانات عمران طارق کے مطابق میٹرک سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ ضمنی امتحانات 2022ء کے طلبہ و طالبات کے ایڈمٹ کارڈ 2دسمبر سے جاری کیے جائیں گے۔

ٰذا بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کے سربراہان اور طلبہ و طالبات اپنے اسکولوں کے ایڈمٹ کارڈ متعلقہ سیکشن سے صبح 10.00 بجے سے شام 4:00 بجے تک حاصل کر سکتے ہیں ۔ پرائیویٹ طلبہ و طالبات کے ایڈمٹ کارڈ ان کے دیے گئے رہائشی پتوں پر بھیج دیے گئے ہیں۔