کورونا ، مزید ایک مریض جاں بحق ، 22نئے کیسز رپورٹ

372

اسلام آباد:مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید ایک مریض  جان کی بازی ہار گیا،

گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 22نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔قومی ادارہ برائے صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق  ملک بھر کورونا کی چھٹی لہر جاری ہے ، موذی وبا سے مزید یک مریض جاں بحق ہو گیا جس کے بعد ملک مرنیوالوں کی تعداد 30631ہو گئی،گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 3 ہزار248 ٹیسٹ کئے گئے، 22 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔

این آئی ایچ رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.68 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔موذی مرض سے متاثرہ 32 مریضوں کی حالت   تشویشناک ہے۔