خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت ایم کیو ایم کے اراکین صوبائی اسمبلی کا اجلاس

650

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہا درآباد پر پارٹی کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت اراکین صوبائی اسمبلی کااہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈپٹی کنوینرز وسیم اختر،خواجہ اظہار الحسن،عبد الوسیم بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر اہم فیصلو ں پر تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں SCUGکی جانب سے کراچی کے ملازمین کی نوکریوں پر ہونے والا قبضہ مسترد کرتے ہوئے بھر پور مذمت کی گئی اور اس کے خلاف ہر فورم پر مخالفت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں متفقہ طور پر حق پر ست اراکین سندھ اسمبلی رعنا انصار کو پارلیمانی لیڈراور علی خورشیدی کو ڈپٹی پارلیمانی لیڈر مقرر کیا گیا۔