کورونا، مزید 28 کیسز رپورٹ، 28 مریضوں کی حالت تشویشناک

359
corona

اسلام آباد:مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید 28کیسزرپورٹ ہوئے،28 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

قومی ادارہ برائے صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 783 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 28 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.48 فیصد رہی ، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 28 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔