سعودی بچوں میں مطالعہ کی عادت کے فروغ کیلئے چھ شہروں میں خصوصی ایونٹ کا انعقاد 

399
سعودی بچوں میں مطالعہ کی عادت کے فروغ کیلئے چھ شہروں میں خصوصی ایونٹ کا انعقاد 

ریاض:سعودی لائبریریز اتھارٹی نے وزارت بلدیات، دیہی امور اور ہاسنگ کے تعاون سے بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے دو دن کیلئے ’’ہمارے بچے پڑھتے ہیں‘‘کے عنوان سے ایونٹ کا انعقاد کیا۔

بچوں میں پڑھنے کی عادت کے فروغ کیلئے یہ سرگرمی ہر سال منعقد کی جاتی ہے۔سعودی حکام نے پڑھنے کی عادت سے متعلق یہ سرگرمی 6 مختلف علاقوں میں منعقد کی۔

اس حوالے سے لائبریریز اتھارٹی نے ایک مربوط ثقافتی سفر تیار کیا ہے جس میں مطالعے کے ساتھ دیگر ملتی جلتی سرگرمیاں بھی رکھی گئی ہیں۔

ان سرگرمیوں میں انٹرایکٹو لائبریری شامل ہے جو بچوں کو ادب، کہانیوں، سائنس، تاریخ اور دیگر موضوعات کے شعبوں میں مختلف معلومات فراہم کرتی ہے۔ عملی ورکشاپس کا بھی انعقاد کیا جارہا۔

ڈرائنگ کے ذریعے اظہار کی سرگرمی بچوں کو کہانی پڑھنے کی ترغیب دے رہی اور ان میں مختلف ہنر سیکھنے کی طلب پیدا کر رہی ہے۔