نائیجیریا،مسلح افراد کے حملوں میں 15 افراد ہلاک،11 زخمی

373

لاگوس: نائیجیریا کے شمالی علاقوں میں مسلح افراد کے حملوں میں مجموعی طور پر 15 افراد ہلاک اور 11 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

ریاستی کمشنر برائے داخلی سلامتی و امور داخلہ سیموئل ارووان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے یہ حملے ریاست کادونا کے 4 دیہات میں کیے گئے ہیں۔

ایک مقامی روزنامہ دی نیشن کی خبر کے مطابق یہ حملے جمعرات کے روز اس وقت ہوئے جب مسلح افراد نے رقم لوٹنے کیلئے دیہات پر دھاوا بولا لیکن انہیں دیہاتیوں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

ایک ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس واقعے کے بعد یہ سب شروع ہوا۔نائیجیریا کے کچھ حصوں میں مسلح حملے سیکورٹی کیلئے بنیادی خطرہ ہیں، ان حملوں کے نتیجے میں آئے روز ہلاکتیں اور اغوا کی وارداتیں ہوتی رہتی ہیں۔