بلدیاتی انتخابات اچھی قیادت منتخب کرنے کا نادر موقع ہے ،خالد محمود خان

356

راولاکوٹ:جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ قوم آزمودہ قیادت کو آزمانے کی بجائے سوچ سمجھ کر امانتدار اور دیانتدار قیادت منتخب کرے ،بلدیاتی انتخابات اچھی قیادت منتخب کرنے کا نادر موقع ہے قوم درست فیصلہ کرے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کہ جماعت اسلامی نے امانتدار دیانتدار باصلاحیت قیادت میدان میں اتاری ہے قوم اعتماد کرے ،جماعت اسلامی نے حکومت میں نہ ہوتے ہوئے بھی صحت تعلیم اور خدمت کے میدان میں عوام کی خدمت کی ہے ،تحریک آزادی کشمیر میں جماعت اسلامی کا شاندار کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کو پرامن بنانے کے لیے حکومت الیکشن کمیشن ،سیاسی جماعتیں اور سول سوسائٹی مل کر اپنا کردار ادا کریں آزاد خطے میں اچھی روایات قائم ہیں ان کو برقرار رہنا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کے مسائل کا ادراک اور ان کے حل کی صلاحیت رکھتی ہے جماعت اسلامی کو جہاں بھی محدود پیمانے پر قوم کی خدمت کرنے کا موقع ملا جماعت اسلامی نے احسن انداز سے عوام کی خدمت کی ہے جس پر پوری قوم جماعت اسلامی کی خدمات کا اعتراف کرتی ہے کشمیرکی آزادی اور آزاد خطے کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہمارا ایجنڈا ہے ۔