وفاقی حکومت کا مزید یوریا کھاد درآمد کرنے کا فیصلہ

401

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے مزید یوریا کھاد درآمدکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان(ٹی سی پی)نے مزید 75ہزارمیٹرک ٹن یوریا کی درآمد کے لیے ٹینڈر جاری کرتے ہوئے بین الاقوامی سپلائرز سے یکم دسمبر تک بولیاں طلب کر لی ہیں۔

بولیاں یکم دسمبر کو ہی کھولی جائیں گی۔ ٹینڈر کے تحت ٹی سی پی نے 25ہزار میٹرک ٹن سے کم بولی قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کی جانب سے پہلے ہی سے تین لاکھ میٹرک ٹن یوریاکھاد کی درآمد کا عمل جاری ہے۔

وفاقی کابینہ نے یوریا 520ڈالر فی میٹرک ٹن کے حساب سے خریدنے کی منظوری دی تھی۔ اب مزید75ہزارمیٹرک ٹن یوریا کی درآمد کے لئے بھی ٹینڈر جاری کردیا گیا ہے۔