ملک بھر میں کورونا کے مزید 30 کیسز رپورٹ، 43 مریضوں کی حالت نازک

281

 اسلام آباد :ملک بھر میں کورونا کے مزید 30 کیسز رپورٹ، 43 مریضوں کی حالت نازک۔ 

قومی ادارہ صحت( این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 953 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 30 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ 

اس طرح 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.43 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 43 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔