ظالمانہ نظام کیخلاف قوم دیانتدار قیادت کا انتخاب کرے، ضیا الدین انصاری

495
honest

لاہور: امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری  ایڈوکیٹ نے نیشنل لبیرفیڈریشن پاکستان کی 53 ویں  یوم تاسیس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزدوروں کوحقوق  دیئے بغیر ملک و قوم ترقی کی  راہ پر گامزن نہیں ہوسکتے۔ آئیے ہم مل کرملک پر مسلط ظلم کے نظام کو مسترد کریں اور امانت و دیانت، سچائی اور خدمت کا انتخاب کریں۔

ضیاء الدین انصاری  ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ این ایل ایف نے اپنے قیام کے بعد سے ہی  مزدور تحریک سے  عالمی سامراجی نظام کے پیروکاروں کے خلاف جدوجہد شروع کی اوریہ سلسلہ اللہ  تعالی ٰ کی نصرت سے جاری و ساری  ہے۔ بدقسمتی سے  ملک میں آج بھی مزدوروں کا استحصال بری طرح  جاری ہے  اور ملک میں ساڑھے7 کروڑ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے  نیشنل لبیرفیڈریشن پاکستان  اور پریم یونین ہر محاذ پر جدوجہد کررہی ہے۔ این ایل ایف اس وقت پاکستان کی سب سے بڑی لبیر فیڈریشن ہے جس نے ہر دور میں ظالمانہ نظام کے خلاف متحد ہو کر مزدوروں کے حقوق کے حصول کیلئے ہر  جنگ لڑی۔

ان کا کہنا تھا کہ 75 سال سے پاکستان پر مسلط حکمران طبقات نے مزدوروں کو ان کے بنیادی حقوق نہیں دیئے۔ تمام مزدور فیڈریشن کو موجودہ ظالمانہ نظام کے خلاف متحد ہو کر جدوجہد کرنا ہوگی اور مزدور کو  ان کے حقوق کے لیے ان کو ان کی طاقت کا  شعور دینا  ہوگا جو  مزدور رہنماؤں کی ذمہ داری ہے۔

ضیاء الدین انصاری کا کہنا تھا کہ آئیے ہم مل کرملک پر مسلط ظلم کے نظام کو مسترد کریں اور امانت و دیانت، سچائی اور خدمت کا انتخاب کریں اور اس کا دوسرا نام جماعت اسلامی ہے۔جو غربیوں، مزدوروں  اور کسانوں کی جماعت ہے۔ اس موقع پر ضیاء الدین انصاری  ایڈوکیٹ نے کہا کہ اس وقت مزدوروں شدید مسائل کا شکار ہے اور ان کے حالت دن بدن خراب ہورہی ہے۔