سونے کی قیمت میں 400روپے فی تولہ اضافہ

399
global markets

کراچی: مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ اور فی دس گرام قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔

سونے کی عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8ڈالر کے اضافے سے 1748 ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ ملکی سطح پر سونے کے بھاو میں بالترتیب 400روپے اور 343روپے کا اضافہ ہوا۔

کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 159050 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ کر 136360روپے ہوگئی۔

اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1690روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1448.90 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔