دیانت دار قیادت کے انتخاب سے مسائل حل ہوں گے،  میاں محمد اسلم

520
honest

اسلام آباد: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ دیانت دار قیادت کے انتخاب سے مسائل حل ہوں گے۔

میاں محمد اسلم کا کہنا تھا کہ لوگ مہنگائی، بے روزگاری کا شکار ہیں وہ اپنی مشکلات کا حل چاہتے ہیں اس وقت جماعت اسلامی امید کی واحد کرن ہے اس لیے کارکنان اور ذمہ داران گھرگھرجاکرعوام تک اپنی دعوت پہنچائیں، شہری بلد یاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کے اُمیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ دیانت دار اور خوف خدا رکھنے والی قیادت کے انتخاب سے مسائل حل ہوں گے اور ملک ترقی کرے گا، پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے ہر سطح پر صالح،دیانتدار اور نظر یاتی قیادت کا بر سر اقتدار آنا ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مختلف یونین کونسلوں کے دورے کے موقع پر بلدیاتی اُمیدواروں اورشہریوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔

میاں محمد اسلم کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ملک کی حقیقی معنیٰ میں دینی جمہوری اورموروثیت سے پاک جماعت ہے باقی سب خاندانی جماعتیں ہیں،آج ملک و قوم کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے جس کے قول وفعل میں تضاد نہ ہو اور جو کلمہ طیبہ کی بنیاد پرقوم کو یکجا کرے اور مایوسی کے اندھیروں سے نکال کر امید کا چراغ روشن کرسکے۔