آئندہ عام انتخابات: الیکشن کمیشن نے تیاریوں کیلیے 18 ارب روپے مانگ لیے

239
Election

اسلام آباد: آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں، الیکشن کمیشن نے نظر ثانی شدہ فنڈز کی ڈیمانڈ حکومت کو بھجوا دی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پری الیکشن تیاریوں کے لئے18ارب روپے مانگ لئے۔ الیکشن کمیشن نے کل 47 ارب روپے مانگ رکھے ہیں۔ جو تین مراحل میں دئیے جائیں گے۔

 رواں مالی سال میں ستائیس آئندہ مالی سال میں بیس ارب روپے ملیں گے۔انتخابی مواد کی خریداری کے لئے اٹھارہ ارب روپے چند ہفتوں میں فراہم کئے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن نے اپنی نئی ڈیمانڈ وزارت خزانہ اور ای سی سی کو بھجوا دی۔