بلوچستان میں مقامی حکومتوں کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 14دسمبر کو ہوگی

525
Polling

اسلام آباد: بلوچستان کے 32 اضلاع میں مقامی حکومتوں کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 14 دسمبر 2022 کو ہوگی۔

انتخابات کے حوالے سے ریٹرنگ آفسران کی جانب سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کے منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلوں پر فیصلے  24 نومبر تک ہونگے۔

شیڈ ول کے مطابق امیدواروں کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ اور حتمی فہرست 28 نومبر کو جاری ہو گی۔خواتین، اقلیتوں،  مزدور اور کسان کی ان مخصوص نشستوں پر پولنگ 14 دسمبر 2022 کو ہوگی۔